ملتان :  تحفظ انسانیت پاکستان کے الیکشن میں معروف سیاسی و سماجی رہنما وسیم احمد فاروقی بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہو گئے اس سلسلے میں وسیم احمد فاروقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ انسانیت پاکستان کا مقصد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی،امن سلامتی اور مظلوم پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جدوجہد اولین ترجیح ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ہمارا مقصد سیاسی نہیں بلکہ سماجی حوالے سے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہے تحفظ انسانیت پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمائندگان کو شمولیت کی دعوت دیں گے اور بہت جلد حلف برداری تقریب بھی منعقد کی جائے گی عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیمینارز،کانفرنسز ،آگاہی واک سمیت نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے مثبت تقریبات کا انعقاد کریں گے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی،امن سلامتی کے لیے آگے بڑھیں انشاءاللہ پانچ فروری کو تحفظ انسانیت پاکستان کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی جائے گی ۔