پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال، منظم اور متحرک بنانے میں محترمہ فریال تالپور کا کردار ناقابلِ فراموش رہا ہے: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ڈویژن
ملتان : پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے صدر ملک ندیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں فعال، منظم اور متحرک بنانے میں محترمہ فریال تالپور کا کردار ناقابلِ فراموش رہا ہے۔ ان کی نگرانی کے دوران نہ صرف کارکنوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھا گیا بلکہ پارٹی سرگرمیاں گراس روٹ لیول تک جاری رہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محترمہ فریال تالپور کو ایک مرتبہ پھر پنجاب کی تنظیمی نگرانی سونپی جائے تاکہ پارٹی کو درپیش جمود کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ایک بیان میں ملک ندیم اختر نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور کے دورِ نگرانی میں ہر سال شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پنجاب کے ہر ضلع سے کارکنوں کے لیے خصوصی گاڑیوں کا انتظام کیا جاتا رہا، جن کے ذریعے جیالے بھرپور تعداد میں برسی تقریبات میں شرکت کرتے تھے۔ اس عمل سے کارکنوں میں جوش، وابستگی اور اعتماد پیدا ہوا اور پارٹی حقیقی معنوں میں ایک عوامی قوت کے طور پر نظر آئی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کارکن خود کو تنہا اور نظرانداز محسوس کر رہے ہیں۔ پارٹی کے منتخب ارکانِ اسمبلی اور قیادت خصوصاً چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی جو خود ملتان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی جانب سے گیلانی ہاؤس کے دروازے عام کارکنوں پر بند رہنا لمحہ فکریہ ہے۔ملک ندیم اختر نے کہا کہ گیلانی ہاؤس جو کبھی جیالوں کا مرکز سمجھا جاتا تھا، آج وہاں کارکنوں کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ نہ تنظیمی اجلاس ہو رہے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو عزت دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی محض بیانات سے نہیں بلکہ کارکنوں سے جڑ کر ہی مضبوط ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اگر صرف اقتدار کے ایوانوں تک محدود رہیں گے اور کارکنوں سے رابطہ منقطع رکھیں گے تو پارٹی کو پنجاب میں مزید نقصان اٹھانا پڑے گاجبکہ ٹکٹ ہولڈر ز بھی پارٹی تنظیموں کو اہمیت نہیں دیتے نہ ہی ان کی بات نہیں سنتے جیسے وہ پیپلزپارٹی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قیادت اپنی ترجیحات پر نظرثانی کرے، کارکنوں کو ساتھ لے کر چلے اور محترمہ فریال تالپور جیسی متحرک، تجربہ کار اور کارکن دوست قیادت کو دوبارہ پنجاب میں ذمہ داری دے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اس کے جیالے ہیں، اگر انہیں نظرانداز کیا گیا تو پارٹی کے نظریے کو نقصان پہنچے گا، اور اگر انہیں عزت دی گئی تو پنجاب میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر سکتی ہے۔





































Visit Today : 400
Visit Yesterday : 533
This Month : 6693
This Year : 54529
Total Visit : 159517
Hits Today : 2518
Total Hits : 718463
Who's Online : 6





















