جشنِ ولادت حضرت غازی عباس علمدارؓ وحدت و ملی اتحاد کی علامت ہے: خاور شفقت بھٹہ اور سید طالب حسین پرواز
ملتان : ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی صوبہ پنجاب واہ مرکزی صدر تحفظ عزاداری امام حسین کونسل خاور شفقت بھٹہ اور تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ حضرت غازی عباس علمدار کے یوم ولادت با سعادت کا جشن وحدت و ملی اتحاد کا مظہر ہے جیسا کہ تمام مسالک مل جل کر خوشیاں منا رہے ہیں حضرت غازی عباس علمدار کے افکار و اعمال ہمارے لیے راہ نجات اور خوشنودی خدا و رسول ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید حسن عباس رضوی ناظم اعلی امام بارگاہ بابا تلوار شاہ میں جشن ولادت حضرت عباس علمدار کی سالانہ تقریب میں سالگرہ کے کیک کاٹنے سے قبل شرکاءتقریب سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی تقریب میں اصغر علی قریشی ہاشمی ، سید حسن عباس ، ظہور حسین ، منیر حسین ، عباس علی قریشی ہاشمی ، فیاض حسین ، عامر رضا جعفری ، منیر الحسینی ، ذوالفقار علوی ، حاجی محمد افنان ، عمران جوئیہ ، خادم حسین لنگا ، ملک محمد حبیب شریک تھے۔





































Visit Today : 399
Visit Yesterday : 533
This Month : 6692
This Year : 54528
Total Visit : 159516
Hits Today : 2508
Total Hits : 718453
Who's Online : 8





















