ملتان : ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اپنانا “امت مسلمہ “کافرض ہےپاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ایران کی موجودہ صورتحال پر”شدید تشویش” کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ایران میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کا حق صرف ایرانی عوام کو ہے، بیرونی مداخلت کھلی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اگر ایران میں کسی بیرونی طاقت کی مسلط کردہ حکومت آئی تو اس کے اثرات پاکستان، افغانستان، ترکی، سعودی عرب، چین اور پورے خطے پر پڑیں گے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے خلاف کسی بھی فوجی یا خفیہ مہم جوئی سے باز رہیں۔ خطے کے ممالک کو “باہمی اتحاد” اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانی ہوگی تاکہ ایک اور تباہ کن جنگ کو روکا جا سکے۔ امن، خودمختاری اور مسلم دنیا کے اتحاد کے لیے پاکستان فلاح پارٹی کا یہی واضح پیغام ہے ۔