ریاض :سعودی عرب کے معمر ترین شہری نصیر بن رادان الراشد ال وداعی 142 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، جن کے بچوں، پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی تعداد 134 ہے اور 110 سال کی عمر میں آخری مرتبہ شادی کی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق نصیر بن رادان الراشد ال وداعی کو سعودی عرب کا معمر ترین شہری تصور کیا جاتا تھا، جن کی نماز جنازہ سعودی عرب کے جنوبی خطے دہاران ال جنوب میں ادا کی گئی جہاں 7 ہزار سے زائد افراد نے شرکت اور بعد ازاں تدفین ان کے آبائی گاؤں ال راشد میں کی گئی۔نصیر بن رادان کی پیدائش موجودہ سعودی عرب کے قیام سے پہلے ہوئی تھی اور انہوں نے جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز سے شاہ سلمان تک ہر حکمران کے دور کو دیکھا۔ان کی ایک صدی سے زائد عرصے پر مشتمل زندگی ملک میں اہم سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔