گندم کا سرکاری ریٹ بے اثر، آٹا اور نان روٹی بدستور مہنگی: غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی غریبوں مزدوروں کے لئے بنائی گئی پالیسی کہ گندم کا ریٹ 22 سو روپے ہی رکھا تھا تاکہ عام شہری کو آٹا اور بازار میں نان و روٹی سستی ملے جبکہ وزیر اعلیٰ کے ویثرن کا غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا بازار میں 48 سو روپے من سے لیکر ،56 سو روپے من تک فروخت ہو رہا ہے اور مقررہ وزن سے کم نان روٹی بھی مہنگی دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے پنجاب بھر میں سستی گندم خریدنے والے سرمایہ دار طبقہ غریبوں کو لوٹ رہا ہے غازی احمد حسن کھوکھر نے محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ فوڈ اور پرائیس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیکر عوام کو سستا آٹا سستا نان و روٹی فراہم کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری فرمائیں





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2801
Total Hits : 718746
Who's Online : 4





















