ملتان: تقریب حلف برداری انجمن تاجران مین بازار رشیدآباد ریواڑی محلہ ملتان کے نومنتخب عہدیدران صدرفرحان معروف، جنرل سیکرٹری منور علی لارا، سینئر نائب صدر محمد راشد، نائب صدرمحمد صادق،فنانس سیکرٹری حاجی سعید احمد چوہدری،سیکرٹری نشرواشاعت محمد آفتاب سے چیمبر آف سمال ٹریڈرزجنوبی پنجاب کے صدرچوہدری طارق کریم نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔تقریب کے مہمامان خصوصی خواجہ محمد شفیق چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران چیمبر آف سمال ٹریڈرزنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت عبادت ہے اس لیے تجارت کو بھی ایمانداری،دیانتداری اور جائز منافع رکھتے ہوئے تجارت کی جائے نہ کہ دھوکا،ناجائز منافع خوری،ناقص سامان کی فروخت سے تاجر گناہ کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے اور قبر کے عذاب سے بھی بچنا مشکل ہو جاتا ہے اس لیے تمام تاجر اسلامی دینی اصولوں کے مطابق تجارت کریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت بہتر بن سکے۔اس موقع پر نومنتخب صدر فرحان معروف، جنرل سیکرٹری منور علی لارانے پنے پورے پینل کے ہمراہ ا نجمن تاجران چیمبر آف سمال ٹریڈرزسے الحاق کا اعلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز تاجروں کی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ تاجروں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے فرائض انجام دیے ہم تمام عہدیداران مل کر مین بازار ریواڑی محلہ کے تاجروں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ان کے تمام جائز مطالبات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے تاجر جو کہ ملکی معیشت کی بہتری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکتھے ہیں حکومت بھی تاجروں کے مسائل کا حل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرئے۔تقریب سے صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ظفر اقبا ل صدیقی، چیئرمین احتشام الحق، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،میاں جاوید قریشی،فرحان معروف، منور علی لارا،تاجر رہنماء محمد سرفراز،چیئرمین عامر عزیز،حاجی رشید احمد، رانا راشد ببلوودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔