ڈسٹرکٹ بار ملتان کی تاریخ رقم، پہلی بار خاتون صدر منتخب،،سیدہ بشریٰ نقوی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی، وکلاء کا شاندار جشن
bbc news urdu نے Saturday، 10 January 2026 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں بار کی تاریخ میں
پہلی بار خاتون امیدوار صدر منتخب ہو گئیں، حامیوں کی جانب سے خاتون امیدوار کی کرسی کو فضا میں بلند کر کے بھرپور جشن منایا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ سیدہ بشریٰ نقوی نے بھاری ووٹوں سے میدان مار لیا، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر کی نشست پر نتائج کے مطابق بشری نقوی 1282 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ مدمقابل صدارتی امیدوار چوہدری محمد افضل جٹ 973 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے، اسی طرح نائب صدر کی نشست پر نعیم ارائیں 919 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل صادق انصاری نے 444، شیخ شعیب امجد نے 440 اور ارشد گجر نے 426 ووٹ حاصل کئے، جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک سعادت حسین 1170 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر مدمقابل افضل شاہد سخت مقابلے کے باوجود 1110 ووٹ حاصل کر کے ناکام قرار پائے، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر نگینہ مظفر ہراج 1356 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ مدمقابل نورین اشرف 861 ووٹ حاصل کر کے ناکام قرار پائیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی نشست پر رؤف ملیزئی 1551 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل محمد علی 654 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے، لائبریری سیکرٹری کی نشست پر عمارہ طاہر بلوچ 849 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ مدمقابل میاں خالد بھٹی نے 684، رانا فیصل اظہر نے 373 اور فرحان احمد قریشی نے 335 ووٹ حاصل کئے، آڈیٹر کی نشست پر مہر جہانزیب سیال 1132 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مدمقابل حبیب الرحمان قریشی 1108 ووٹ لیکر ناکام قرار پائے، جبکہ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر اعجاز احمد انصاری، جاوید اقبال ملک، چوہدری محمد شان سہو، سید محمد ذوالفقار بخاری، سید ندیم الدین قریشی ہاشمی، عدیل احمد خالد، محمد احسن بھٹی، محمد مدثر حسن، ملک منیر احمد اور میاں بشیر احمد مجلس عاملہ کی نشستوں پر پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے جا چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی تاریخ میں پہلی بار منتخب خاتون صدر سیدہ بشریٰ نقوی نے کہا ہے کہ بار سے کرپشن کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین اور نوجوان وکلاء کے بہت سے مسائل ہیں جو حل کرنا ان کا عزم ہے۔نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان ملک سعادت حسین نے کہا کہ خواتین وکلاء کے مسائل بہت سے ہیں۔ ان کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔ کچہری کی توسیع ہو رہی ہے اس منصوبے پر کام کی سست روی کو تیز رفتاری میں تبدیل کرایا جائے گا۔ ضلع کچہری میں سکیورٹی کے مسائل موجود ہیں سیکیورٹی مسائل پر قابو پایا جائے گا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 447
Visit Yesterday : 533
This Month : 6740
This Year : 54576
Total Visit : 159564
Hits Today : 2764
Total Hits : 718709
Who's Online : 6





















