ملتان (صفدربخاری سے) جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید کے مطابق جے یو آئی کے زیر اہتمام 12 جنوری 2026 کو صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کے زیر اھتمام “ڈیجیٹل میڈیا کنوینشن” لاھور میں صبح 10بجے منعقد ھو گا جس میں پورے پنجاب کے ھر شہر اور ھر تحصیل سے میڈیا ایڈوائزر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات شریک ھونگے۔میڈیا کنوینشن کےمہمان خصوصی قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان ھونگے۔پنجاب کے تمام صوبائی عہدہ دار بھی خصوصی طور پر شریک ھو گے۔کنوینشن میں شعبہ اطلاعات و نشریات اور ڈیجیٹل میڈیا و سوشل میڈیا کو فعال کرنے کیلئے خصوصی طور پر پلاننگ کی جائے گی۔اور دونوں شعبوں کو مزید فعال کرنے کیلئے ھدایات دی جائیں گی نیز الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے تمام صحافیوں کے ساتھ ذھنی ھم آھنگی اور دوستانہ ماحول بنانے کیلئے خصوصی ھدایات بھی دی جائیں گی اس کنوینشن کے نہ صرف پورے پنجاب میں مثبت اثرات مرتب ھونگے بلکہ پورے پنجاب میں تمام صحافی برادری کے ساتھ بھائی چارہ اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے میں راھنمائی بھی ملے گی۔جمعیت علماء اسلام کے پورے پنجاب کے ھر سیکرٹری اطلاعات اور میڈیا ایڈوائزر میں اس کنوینشن کے انعقاد پر خصوصی جوش و جزبہ اور ولولہ پیدا ھو گیا ھے اور سب اس کنوینشن میں شمولیت کیلئے بے تاب ھیں