ملتان (صفدربخاری سے) تاجر اتحاد گروپ جنرل بس اسٹینڈ انجمن تاجران کی نئی منتخب کابینہ کی تقریبِ حلف برداری ایک پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی ایم این اے موسی گیلانی ایم پی اے ندیم قریشی ، سابقہ ایم پی اے حاجی اختر انصاری ،ٹکٹ ہو لڈر ایم پی اے حاجی رانا سجاد ،سا بقہ صو ہا ئی وزیر چوہدری وحید آرائیں ، عبدالرزاق ڈوگر، سا بقہ ایم این اے شیخ طارق رشید،طاہرڈوگر چیئرمین رانا محمد اصغر ، وائس چیئرمین عبدالرزاق ڈوگر، صدر نور عالم، سرپرست اعلیٰ چوہدری اعظم ، ملک ارشد ڈوگر،اعظم نواز ، شیخ عمیر، شیخ راسخ، چوہدری نثار گروپ لیڈر ،مقصود رحمانی ، سینئر نائب ،یونس باقر قریشی ، خلیل انصاری،جعفرقریشی، اصغر ، عرفان کاکا،ملک زاہد آرائیں ، راجہ ریاض حسین، جنرل سیکرٹری خرم شہزاد ، فنانس سیکرٹری قاضی ریاض ، جوائنٹ سیکرٹری عبد الباسط خان ، سیکرٹری نشر واشاعت جمشید اقبال، رانا عمر، ظفر اقبال،عزیر الر حمن انصاری ،چو ہدری الیاس،ا حتشام الحق،ر مضان انصاری ،رانا اسامہ و دیگر عہدیداران اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر نومنتخب چیئرمین رانا محمد اصغر، صدر نور عالم اور دیگر عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور عزم کیا کہ وہ تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری مسائل کے حل اور حکومتی سطح پر موثر نمائندگی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین رانا محمد اصغر نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے اتحاد، مشاورت اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ ہم حکومتی اداروں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت سے پالیسیاں مرتب کی جائیں اور غیر ضروری ٹیکسز اور کالی شقوں کا خاتمہ کیا جائےجنرل بس اسٹینڈ ملتان کے نومنتخب چیئرمین رانا محمد اصغر نے بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جسکا تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا اعتماد ان کے لیے اعزاز ہے اور ذمہ داری بھی، اب وقت ہے کہ تاجروں کو محفوظ، صاف ستھرا اور کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ سکون اور اعتماد کے ساتھ اپنا روزگار چلا سکیں۔ چیئرمین رانا محمد محمد اصغر نے کہا کہ میرے دروازے تمام تاجروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم ایسا ماحول بنائیں گے جہاں ہر تاجر خود کو محفوظ اور بااختیار سمجھے۔ جنرل بس اسٹینڈ اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا،سید مو سی گیلا نی نے کہا آپ تاجروں کے جو بھی مسا ئل ہیں آپ اس کی تحر یر لکھ کر دیں میں آپ کی آواز اعلی ایوان میں بلند کرو گا اور اپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور فلائی اور والا جو مسئلہ ہے اس کو بھی حل کیا جائے گا خواجہ شفیق نے کہا تاجروں نے ہمیشہ حکمرانوں کا ساتھ دیا ہے حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ تاجروں کے مسائل کو حل کریں اور جنرل بس اسٹینڈ پر جو مسائل ہیں ان کو حل کیا جائے تقریب سے ایم پی اے ندیم قریشی، طارق رشید اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے نئی قیادت کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور تاجر برادری کے حقوق کے دفاع میں مثبت کردار ادا کرے گی