ملتان: ریلوے محنت کش یونین ملتان کے ڈویژنل صدر قاضی منور حسین اعوان جنرل سیکرٹری عبدالحمید چیئرمین ظفر اقبال تہیم نے ڈی ایس ریلوے افتخار حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملازمین کے درپیش مسائل سے اگاہ کیا ملازمین کو ہر ماہ شیڈول کے مطابق تنخواہیں دلوائی جائیں عرصہ دراز سے گریجویٹی لیو ان کیشمنٹ شادی گرانٹ بہبود فنڈ جی پی ایف اور ادویات کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی خستہ حال کوارٹروں کی مرمت اور صاف پانی کی پائپ لائن بچھائی جائے ریلوے کالونیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملازمین اور ان کی فیملی پریشان ہیں ڈی ایس نے DAEL/i کو حکم دیا صبح و شام کے ٹائم لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے خانیوال اسٹیشن اور کالونیوں کے درینہ مسائل حل کرنے کا سختی سے نوٹس لیا قبضہ مافیا سے ریل کی زمین خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی عارضی گینگ مینوں کی بھرتی کی جا رہی ہے قاضی منور حسین نے ڈی ایس ریلوے کے اچھے اقدام کو سراتے ہوئے کہا یونین اور انتظامیہ کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم رہے تو ہر مشکل کام اسان ہو جاتا ہے ڈی ایس ریلوے نے کئی مسائل موقع پر حل کیے اور باقی کام حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا ہم وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر ریلوے سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں عرصہ دراز سے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کی جائے بھرتی پر سے پابندی ختم کی جائے نجکاری کے عمل کو روکا جائے ٹریک برجوں اور کوچز کے لیے مٹیریل مہیا کیا جائے بن ٹرینیں بحال کی جائیں نشتر ہسپتال و میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر اداروں کی نجکاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اداروں کی نجکاری واپس لے کر مزدور کا معاشی قتل بند کیا جائے پنجاب حکومت ملازمین کے مسائل فوری حل کرے بڑھتی ہوئے مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے بجلی گیس کے بلوں میں کمی کی جائے