ملتان :  میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان ، نے کہا ہے کہ ملتان مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ رہا ہے ۔ اس مرتبہ الیکشن میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم کی وجہ سے پارٹی کے امیدوار ہار گئے ہیں ۔ پارٹی کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ یہ سب پارٹی کے غلط فیصلوں اور ورکرز سے مشاورت نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ورکرز سے مشاورت کر کے درست امیدواروں کو ٹکٹ دیے جاتے تو ہمیشہ کی طرح ملتان مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ثابت ہوتا۔ انھوں نے کہا اس ساری صورتحال سے پارٹی قائدین نے ملتان کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے ۔ جب کہ اس میں عوام اور ورکرز کا کوئی قصور نہیں ہے۔ انھوں نے کہا پنجاب کے دوسرے شہروں میں سرکاری کمیٹیاں بن گئی ہیں مگر ملتان کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ اس صورتحال سے ملتان کے ورکرز اور عوام میں شدید مایوسی اور بے چینی پھیل رہی ہے انھوں نے کہا فوری طور پر ملتان میں سرکاری کمیٹیاں بنائیں جائیں اور اس میں پارٹی کے مخلص اور قربانیاں دینے والے ورکرز کو شامل کیا جائے ۔ اس طرح پارٹی کی کھوئی ہوئی پوزیشن بحال ہو جائے گی ۔ اور ملتان دوبارہ مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ بن جائے گا ۔ اس طرح ورکرز اور عوام میں بھی خوشحالی آئے گی۔ کیونکہ عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اور آئندہ الیکشن میں ملتان پھر مسلم لیگ ( ن ) کا قلعہ ثابت ہوگا۔