ملتان : آل ملتان منی گڈز اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ 1061 اتحاد گروپ کی حلف برداری کی تقریب فائیو سٹار منی گڈز ہیڈ نزدنو بہارنہر منعقد ہوئی تقریب کے میزبان سید ظہیر عباس گیلانی نے تقریب کا آغاز کیا اور مہمان خصوصی سرپرست گڈز ٹرانسپورٹ ملتان سید قیصر عباس بخاری صدر گڈز ٹرانسپورٹ ملتان ملک ارشاد ڈوگرچیرمین نوید خان نیازی وائس چیرمین ساجد جاوید نے منتخب عہدیداران سے حلف لیاجن میں سرپرست اعلی سید ظہیر عباس گیلانی صدر ملک نادر کھوکھر،سینیئر نائب صدر چوہدری وحیدجٹ چیئرمین فیاض خان بلوچ وائس چیئرمین سہیل لیل، جنرل سیکرٹری چوہدری سمیع اللہ اور دیگر شامل ہیں انہوں نے نوجوان قیادت پہ مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام عہدیداران کو سوشل ورک جاری رکھنے پہ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی معاشرے میں تبدیلی نوجوان ہی لایا کرتے ہیں اور تقریب کے آخر میں تمام عہدیداران کی ایک ہی آواز تھی جس ٹیم کا کپتان(بہادر) سید ظہیر عباس گیلانی جیسا ہو اس کو شکست دینا ناممکن ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ظہیر عباس گیلانی نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے بہت جلد سیکرٹری آر ٹی اے اور سی ٹی او سے وفد کی صورت ملاقات کریں گے انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹر ز نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کیا ہے ہمیں امید ہے کہ ہمارے وفد کی ملاقات کے بعد جرمانوں کی شرح میں کمی آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے بلکہ ممبران کو بھی چاہیے کہ وہ مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔