سویل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے سالانہ سیمینار، نئی نسل اور نیا سال زیرِ بحث
ملتان (صفدربخاری سے) سویل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے سالانہ سیمینار“نیا سال کیسا ہونا چاہئے”کے عنوان سے منعقد ہوا، جس کا موضوع‘نئی نسل اور نیا سال ذمہ داریاں اور امکانات تھا سیمینار کی صدارت ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں انجینئر ممتاز خان، سجاد جہانیہ، میر احمد کامران مگسی اور زہرہ سجاد زیدی شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ نئی نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور نئے سال کا آغاز مثبت سوچ، ذمہ داری کے احساس اور عملی کردار کے ساتھ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق اور سماجی خدمت کے میدان میں آگے بڑھ کر اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایک بہتر اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نئی نسل میں اخلاقی اقدار، برداشت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ طالبات جو Gen Z سے تعلق رکھتی ہیں اور مستقبل کی Gen Beta کی معمار ہوں گی، طالبات کو تعلیم، مہارت، ٹیکنالوجی، خود مختاری اور کردار پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جو نظام۔اسوقت ہماری ضرورت ہے یہ نسلوں کے فرق نہیں بلکہ نسلوں کے درمیان پل بننے کے تصور پر مبنی ہے۔تقریب میں طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی عامر شہزاد صدیقی اور یاسمین خاکوانی تھے جبکہ دیگر مقررین میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز میڈم عدیلہ سعید، ابرار خان، نور الامین خاکوانی، خواجہ یٰسین اور تاج محمد شامل تھے.






































Visit Today : 447
Visit Yesterday : 533
This Month : 6740
This Year : 54576
Total Visit : 159564
Hits Today : 2758
Total Hits : 718703
Who's Online : 6





















