عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ فوری کردار ادا کرے : غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان : اقوام متحدہ عالمی جنگ کے خطرات کے پیش نظر اپنا مثبت کردار ادا کرے امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ پر تشدد قابل مزمت و قابل نفرت اقدام ہے کشیدگی کم نہ ہوئی تو دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے امریکہ روس چین کے جنگی جنون پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو ان کے محل سے گرفتار کیا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ پوری دنیا کو امریکہ کی کالونیاں تصور کرتا ہے انھوں نے نیشنل لیبر الائنس پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ اور دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ مشترکہ پر امن کوششوں سے اس کشیدگی کے خاتمے کے لئے جدو جہد کریں کیونکہ دنیا کی آباد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا اور 8 ارب انسانوں کے لئے وسائل کم ہوتے جا رہے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ انسانیت کی بھلائی و بقاء کے لئے بلا امتیاز رنگ ، نسل ،مذہب و جغرافیائی حدود و قیود سے بالاتر ہو کر سوچیں تاکہ دنیا بھر میں امن و امان قائم ہو





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2782
Total Hits : 718727
Who's Online : 4





















