ملتان: جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اطلاعات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جامعہ رضویہ مصباح القرآن ملتان میں جماعت اہل سنت پنجاب کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اور چار ڈویژنز (ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال) کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی تقریب کی صدارت مرکزی امیر پروفیسر سید مظہر سعید شاہ کاظمی نے کی جبکہ صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری،صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور صوبائی چیف آرگنائزر پنجاب صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے انتظامات کی نگرانی وسرپرستی کی جماعت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے جماعت کے اعلامیہ کے مطابق نو منتخب عہدیداران سے حلف لیاکہ وہ جماعت کے نظم و ضبط کی پابندی اور “سواداعظم” کے نظریات کی حفاظت کے لیے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ جماعت اہل سنت پاکستان ایک خالصتاً نمائندہ اور غیر سیاسی تنظیم ہے جس نے ہمیشہ تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے موجودہ ملکی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اہل سنت ہر مشکل گھڑی میں استحکامِ پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اجلاس میں متفقہ طور پر منظور شدہ 18 نکاتی اعلامیہ کی روشنی میں یہ موقف دہرایا گیا کہ خلفائے راشدین کی برحق ترتیب، تمام صحابہ کرام بشمول حضرت امیر معاویہ و حضرت ہندہ (رضی اللہ عنہم) کی تعظیم اور اہل بیت اطہار کی محبت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے اعلامیہ میں تاکید کی گئی کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء(سلام اللہ علیہا) کی ذات مقدسہ ہر قسم کی تنقید سے بالاتر ہے جبکہ یزید کو فاسق و فاجر اور مرتکبِ کبائر قرار دیتے ہوئے اس کے فسق کا انکار کرنے والے اور مقامِ حسینی پر حرف اٹھانے والے کو مسلک حق سے باغی تصور کیا جائے گا قائدین نے زور دیا کہ یہ نظریات امام اعظم ابوحنیفہ سے لے کر امام احمد رضا خان قادری اور محدث اعظم پاکستان تک تمام اکابرین کی تعلیمات کا نچوڑ ہیں تقریب تقریب سے صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،صوبائی چیف آرگنائزر علامہ صاحبزادہ پیرزادہ معاذالمصطفیٰ قادری، صوبائی ناظم اطلاعات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، ڈاکٹر پروفیسر غلام محی الدین نقشبندی،علامہ قاری فیض بخش رضوی ، پیر رمضان شاہ فیضی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، احمد رضا سعیدی، علامہ عبدالرحیم سعیدی دیگر علماءو مشائخ نے خطاب کیا تقریب کے اختتام پر شرکاءکیلئے ظہرانے کا پرتکلف انتظام کیا گیا اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔