معروف اسلامک کالم نگار اور مذہبی سکالر صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی دوسری بار جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظمِ اطلاعات و نشریات منتخب
ملتان/لاہور/اسلام آباد : جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے امیر علامہ پیر سید خلیل الرحمان شاہ بخاری، ناظمِ اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور صوبائی چیف آرگنائزر علامہ پیرزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے باہمی مشاورت سے معروف مذہبی سکالر اور کہنہ مشق کالم نگار پیرطریقت صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کو ان کی مثالی تنظیمی صلاحیتوں اور گراں قدر دینی خدمات کے اعتراف میں مسلسل دوسری مرتبہ صوبائی ناظمِ اطلاعات و نشریات (پنجاب) منتخب کر لیا ہے۔ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے ملتان میں منعقدہ مجلسِ عاملہ پنجاب کے اہم اجلاس کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں، ان سے حلف جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے لیا۔ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی گزشتہ تین دہائیوں سے اپنے قلم کے ذریعے اسلام کی آفاقی تعلیمات اور تصوف کی ترویج میں مصروف ہیں۔ ان کی وابستگی پاکستان کی عظیم روحانی درسگاہوں موہری شریف (کھاریاں) اور مرشد آباد شریف (لاہور) سے ہے، جبکہ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے ترجمان کی حیثیت سے ان کے تحقیقی مضامین قومی اخبارات میں سند مانے جاتے ہیں۔ جماعت اہل سنت کی قیادت نے انہیں دوبارہ اس منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے مشنِ نظامِ مصطفیٰ ﷺ کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2801
Total Hits : 718746
Who's Online : 4





















