ملتان جی پی او میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش، پاکستان پوسٹ کا سماجی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اہم کردار: رائے سیف اللہ
ملتان : پاکستان پوسٹ عوام کو جدید مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر سماجی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے محفوظ رکھنے کی خدمات بھی سرانجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رائے سیف اللہ، پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان نے ملتان جنرل پوسٹ آفس میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملتان جی پی او میں یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی سطح کی نمایاں شخصیات، قومی یادگاروں، جامعات، تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عوام کے لیے پیش کیے گئے۔ نمائش میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں ڈاکٹر طارق انصاری (سابق وائس چانسلر، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی)، پروفیسر حمید رضا صدیقی، شاکر حسین شاکر، میاں محمد ماجد (ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن)، ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ اور طاہرہ نجم (ممبر، وومن چیمبر آف کامرس) شامل تھے۔اس موقع پر پوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان اور میڈم اسماء حفیظ، چیف پوسٹ ماسٹر ملتان نے شہرِ ملتان کے نمایاں اسٹیمپ کلیکٹرز ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، محمد طیب احسن، سید عباس رضا، زبیر اکبر، دین محمد جویا اور جاوید ممتاز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی پیش کیے۔تقریب میں محمد اسحاق بلوچ (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز، ملتان)، محمد عمران (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ایم ایس ٹی)، محمد وسیم، محمد اجمل (سینئر پوسٹ ماسٹر، ملتان جی پی او)، عبید اللہ بھٹی (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ)، علی حسین بلوچ، عون محمد خان بلوچ اور دیگر افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2779
Total Hits : 718724
Who's Online : 6





















