ملتان:  ایس ای ملتان سرکل انجینیئر امجد نواز بھٹی نے کہا ہے کہ میپکو کے تمام ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ان کا خیال رکھنا محکمہ کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ لائن سٹاف کو خود اپنا خیال رکھنا ہوگا تھوڑی سی لاپرواہی لالچ آپ کی قیمتی جان لے سکتی ہے اس لیے اپنے اوپر بھرپور اعتماد بھی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے محکمے نے آپ کی اپنی حفاظت کے لیے تمام سیفٹی کے الات دیے ہوئے ہیں اس کو استعمال کر کے آپ کسی بھی حادثے سے بچ سکتے ہیں کسی بھی کام میں جلدی نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈویژن میں سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسین سٹی ڈویژن غلام محی الدین متیلا نے کہا کہ سب سے پہلے اپنی سیفٹی کا خیال رکھیں جان ہے تو جہان ہے انسانی جان سے قیمتی اشیاء کوئی نہیں اپنے والدین بیوی بچوں کا خیال رکھتے ہوئے کسی قسم کی لاپرواہی نہ کریں آپ اپنے گھر والوں اور محکمے کے لیے بہت قیمتی ہیں ایس ڈی او عاطف خان نے کہا کہ جسے ہم پر نماز فرض ہے اسی طرح سیفٹی بھی بہت ضروری ہے تمام قسم کی تسلی کرنے کے بعد کام شروع کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کسی بھی حادثے سے بچ سکتے ہیں ڈویژنل چیئرمین سٹی ڈویژن چوہدری الیاس سندھو نے کہا کہ ہمارا تمام لائن سٹاف مکمل سیفٹی کا خیال رکھتے ہوئے اور آج کے سیمینار میں جو باتیں بتائی گئی ہیں اس پر مکمل عمل کرتے ہوئے میپکو کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرے گا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیفٹی انسپیکٹر سجاد قیصر بھٹہ نے حادثات سے بچنے کے لیے مکمل تفصیل سے آگاہی دی انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈبلیو لینے کے بعد اگر ان چھ حفاظتی تدابیر پر عمل کی کر لیا جائے تو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکتا ہے
(1) پی ٹی ڈبلیو لین نمبر۔
(2) ایس ایس او لائن مین کو آگاہ کریں کہ پی ٹی ڈبلیو ہو گیا ہے۔
(3) کام سے پہلے مین ٹی کو کاٹ دیں
(4) جن برانچ پر کام کریں اس ٹی بھی کاٹ دیں۔
(5) ہائی وولٹیج ڈیٹیکٹر HVD کا استعمال کریں۔
(6) ہیڈ کابیپر پر استعمال کریں اور نمبر (7) ارتھ لازمی کریں دونوں طرف سے پھر کام کریں.
(8) کندھے والا ٹیٹر بیپر استعمال کریں۔
انہوں نے دیگر تدابیر بھی بنائیں اور لائن سٹاف کے سوالوں کے جواب بھی دیے سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ملک عارف وینس، ایس ڈی اوز محمد علی طاہر، عارف سیال، رانا عمران، خوشحال خان موجود تھے۔