ملتان ڈسٹرکٹ بار کےوکلا ءکا سیف سٹی ملتان کا دورہ ،، وکلاء کو جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ پر بریفنگ
ملتان(صفدربخاری سے) ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وکلا ءکا صدر ملک جاوید ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد ،ملک عثمان کی قیادت میں وکلاءصاحبان نے سیف سٹی ملتان ہیڈکوارٹرز کا آگاہی دورہ کیا۔سوشل موبیلائزر عادل انصاری نے اس پروگرام انتظامات و کوارڈینیشن میں بھرپور کردار ادا کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی سیف سٹی الیاس حیدر عمر اشفاق اور عادل انصاری ، نے وفد کا استقبال کیا اور سیف سٹی پروجیکٹ کے مختلف شعبہ جات، اُن کے کردار، آپریشنل میکانزم اور سمارٹ نگرانی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی، جس سے وکلا ءصاحبان کو اس پورے پروجیکٹ کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی وکلاء کو درج ذیل یونٹس کے بارے میں آگاہ کیا گیا،آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر (OMC)،ای ٹکٹنگ سینٹر (ETC)، ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی (VCCS) ،ایمرجنسی ڈسپیچ اینڈ کنٹرول سینٹر (EDAC)، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن (VWPS) ڈی ایس پی الیاس حیدر نے بتایا کہ کس طرح جدید نگرانی کے نظام، مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی، اور کیمروں کی مدد سے کرائم ڈیٹیکشن، ٹریفک منیجمنٹ اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے،وفد کو پبلک سیفٹی موبائل ایپ، ورچوئل بلڈ بینک، میرا پیارا اور میری پہچان جیسے عوامی فلاحی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جو شہریوں کی سہولت و سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وکلا نے بعد ازاں اپنے اس وزٹ کو بہت ہی سراہا اور اسے کہا کہ یہ ایک بڑا پروڈکٹو اور معلوماتی دورہ تھا





































Visit Today : 448
Visit Yesterday : 533
This Month : 6741
This Year : 54577
Total Visit : 159565
Hits Today : 2776
Total Hits : 718721
Who's Online : 5





















