ملتان (صفدربخاری سے) انڈو کیئر کلیکٹو پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کے اولیاء کے شہر ملتان میں موٹاپے سے بچاؤ کے لیے ملتان میں پہلی بار مقامی ہوٹل میں ملک بھر سے آئے ہوئے ڈاکٹر جس میں ،حیدراباد، کراچی ،لاہور ،اسلام اباد، فیصل اباد ،کوئٹہ، سوات، راولپنڈی ،سندھ ،بہاولپور،میں سیمینار میں شرکت کی عاصم منیر علوی نے کنسلٹنٹ انڈولونوجسٹ(پنجاب) نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں جب پہلی بار ملتان آیا شہر اولیاء کے لوگ اپنے کاموں میں اس طرح مصروف تھے کہ اپنی صحت اور موٹاپے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے کام میں مصروف پائے گئے میں نے عرصہ دو ماہ کی محنت کر کے اج 6 جنوری کو اولیاء شہر ملتان میں پاکستان سے تمام ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کیا جس کا آج یہ گلدستہ آپ کے سامنے ہے جس میں میرے سینیئر ڈاکٹرز اور استاد محترم نے سیمینار میں شرکت کر کے میرا حوصلہ بلند کیا اس سیمینار کا مقصد موٹاپے کا تیزی سے بڑھنا ہے جس کی وجہ سے بیماری تیزی سے جنم لے رہی ہیں اور آنے والی نسل میں تیزی سے بڑھ رہی ہے میری ان والدین سے گزارش ہے کہ وقت پر خوراک اور ورزش کا خاص خیال رکھیں موٹاپہ کھانے سے نہیں بڑھتا بلکہ لاپرواہی سے بڑھتا ہے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کو چاہیے کہ پاکستان میں پورے جنوبی پنجاب میں اس مہم کا اغاز کریں جس میں والدین اپنی انے والی نسلوں میں موٹاپے سے نجات پا سکیں انشاءاللہ عنقریب اینڈو کیئر کلیکٹو پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام اگاہی واک اور شہریوں میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے جبکہ ڈاکٹر واصفہ اعجاز ( کراچی) نے کہا کہ موٹاپے سے بچاؤ کے لیے حکومتی سطح پر سنجیدگی سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا جائے تاکہ شہری موٹاپے جیسی موزی وبا کی وجہ سے دل جگر شوگر جیسے بھی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں ڈاکٹر محمد سلیم (حیدراباد) نے کہا کہ اج ملتان میں آ کر بہت خوشی ہوئی اس وقت پاکستان میں 85 ملین لوگ موٹاپے کا شکار ہیں اور انے والے دنوں میں اس کی تعداد کئی گنا بڑھ سکتی ہے ڈاکٹر ابرار علی ہے ( حیدراباد) نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں کیونکہ صحت مندانہ ماحول کی وجہ سے صحت مند معاشرہ تشکیل پایا جا سکتا ہے وقت پر کنٹرول نہ کیا گیا تو انسان موزی وباءکا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی ساری زندگی شدید اذیت میں گزرتے موت تک نوبت جا پہنچتی ہے اور معاشی اخراجات پریشانی کا باعث بنتے ہیں ڈاکٹر کریم اللہ بدینی( کوئٹہ) میں کہا کہ موٹاپا ایسی بیماری ہے جس میں انسان کی خوبصورتی میں کمی اور جتنی جمع پونجی لگ جاتی ہے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ہی ہم صحت مندانہ زندگی گزار سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے بلکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بھی غذاؤ اور ٹھنڈے مشروبات سے بچائیں اور خود واک اور ورزش پر توجہ دیں ڈاکٹر عبدالعزیز( کوئٹہ) نے کہا کہ بچوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرائیں اس بات کی بھی اشد ضرورت ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے پرہیز کیا جائے مجھے اج خوشی ہوئی ہے کہ ملتان میں اینڈو کیئر کلیکٹو سوسائٹی پاکستان زیر اہتمام، سے سیمینار منعقد کیا گیا کہ اس تنظیم کا مقاصد بھی یہی ہے کہ شہریوں کو موٹاپے جیسی موزی وبا ء سے بچایا جائے ڈاکٹر سردار علی خان(سوات) نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ہی نہیں بلکہ خاص طور پر پاکستان میں موٹاپے جیسی وبا کا مریض بڑھ رہا ہے جس پر شہریوں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے سعد رشید ڈیرہ (اسماعیل خان) نے کہا کہ شہری اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ صحت مندانہ ماحول کی وجہ سے ہی صحت مندانہ معاشرہ تشکیل پایا جا سکتا ہے اور گھریلو زندگی بھی بہتر گزاری جا سکتی ہے اخر میں سیمناز کے شرکا میں پروفیسر منیر اظہر چوہدری ڈاکٹر مدثر احمد ڈاکٹر محسن رضا ڈاکٹر میوش سعید ڈاکٹر فیصل مسعود قریشی پروفیسر نوید اختر ڈاکٹر ملک سعد رشید ڈاکٹر اکبر علی ڈاکٹر مظہر علی ڈاکٹر عبداللہ عزیز پروفیسر طاہر چودری ڈاکٹر عبداللہ پروفیسر مظہر فیض عالم پروفیسر وقاس عمران پروفیسر صائمہ اشرف پروفیسر شاہد راؤ پروفیسر مرزا اکمل شریف میڈم سدرہ نے موٹاپے کے حوالے سے روشنی ڈالی۔