جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کا اہم مشاورتی اجلاس و حلف برداری کی تقریب کل 7 جنوری کو ملتان میں منعقد ہوگی
ملتان :صوبائی ناظمِ اطلاعات جماعت اہل سنت پنجاب صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق،جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا انتہائی اہم “مشاورتی اجلاس و تقریبِ حلف برداری” کل 7 جنوری 2026ء بروز بدھ، دوپہر 12 بجے جامعہ رضویہ مصباح القرآن، وہاڑی چوک ملتان میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اس اہم تنظیمی نشست کی صدارت صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری کریں گے جبکہ صوبائی ناظمِ اعلیٰ پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور آرگنائزر صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے نو منتخب ڈویژنل و ضلعی عہدیداران سمیت صوبائی مجلسِ عاملہ کے اراکین شرکت کریں گے، جہاں نو منتخب ذمہ داران سے ان کے عہدوں کا باقاعدہ حلف لیا جائے گا اور تنظیمی استحکام و فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران جماعت کے مشن کو دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق فروغ دینے کے لیے “سالانہ منصوبہ بندی 2026ء” کے اہداف مقرر کیے جائیں گے اور اسی نشست میں “سنی ڈائری 2026ء” کی باقاعدہ تقریبِ رونمائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر صوبائی ناظمِ اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور آرگنائزر صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے اس اجلاس کو جماعت کی فعالیت کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی کے عمل کی تکمیل سے صوبے بھر میں جماعت اہل سنت کے مشن فروغ عشق رسول ﷺ کو نئی جلا ملے گی، انہوں نے تمام مدعو اراکین اور نو منتخب عہدیداران کو وقتِ مقررہ پر حاضری یقینی بنانے کی سخت تاکید کی ہے تاکہ سال 2026ء کے تنظیمی و تبلیغی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جا سکے۔





































Visit Today : 448
Visit Yesterday : 533
This Month : 6741
This Year : 54577
Total Visit : 159565
Hits Today : 2776
Total Hits : 718721
Who's Online : 5





















