ملتان ایئرپورٹ: غیر ملکی خاتون کا قیمتی سامان اے ایس ایف نے واپس کر دیا ،، چیف سیکورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل رضوان افسر کی ذمہ دارانہ کارروائی
ملتان: چیف سیکورٹی آفیسر ملتان ایئرپورٹ لیفٹیننٹ کرنل رضوان افسر کی خصوصی
کاوشوں سے غیر ملکی خاتون مسافر کا قیمتی سامان جس میں پاسپورٹ، گرین کارڈ اور ملکی وغیر ملکی کرنسی شامل تھی ، غیر ملکی خاتون کو واپس کردیاگیا۔ بتایاگیا ہے کہ غیر ملکی خاتون قطر ایئر لائن کے ذریعے ملتان ایئرپورٹ پر پہنچی تھی اور اپنا ہینڈ بیگ جس میں
قیمتی اور ضروری سامان تھا ایئرپورٹ پر ہی بھول گئی تھی۔ ایئرپورٹ سیکورٹی فورسز کے عملے نے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کے ذریعے چیک کیا تو خاتون ایئرپورٹ سے
جاچکی تھی۔ تاہم جب معاملہ چیف سیکورٹی آفیسر ملتان ایئرپورٹ لیفٹیننٹ کرنل رضوان افسر کے نوٹس میں لایاگیا تو انہوں نے انتہائی ذمہ داری وفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ریکارڈننگ اور دستاویزی ریکارڈ کے ذریعے خاتون مسافر کی تفصیلات حاصل کیں اور خاتون مسافر سے رابطہ کرکے انہیں سامان بارے میں بتایاگیا اور انہیں ایئرپورٹ بلواکر سامان ان کے حوالے کیا۔اس موقع پر غیر ملکی خاتون نے چیف سیکورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل رضوان افسر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اے ایس ایف عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ عوامی سماجی حلقوں نے بھی چیف سیکورٹی آفیسر ملتان ایئرپورٹ لیفٹیننٹ کرنل رضوان افسر اور اے ایس ایف کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔





































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 533
This Month : 6742
This Year : 54578
Total Visit : 159566
Hits Today : 2795
Total Hits : 718740
Who's Online : 4





















