ملتان:  پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 218 کے نائب صدر داود خان خلجی کے زیر اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 98 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے مہمانان خصوصی سینیٹر رانا محمود الحسن و پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن سلیم راجا، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزاد، سینئر رہنما سلیم الرحمان میئو، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران، سابقہ ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد حسین ارائیں، صوبائی حلقہ کے صدر ملک افتخار علی، صوبائی حلقہ کے جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ، میزبان داود خان خلجی، بیرسٹر فیض رسول لابر ایڈووکیٹ، نائب صدر صوبائی حلقہ نذیر کاٹھیا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوبائی حلقہ حاجی طاہر، شبیر قریشی، ملک ناصر محمود کمبوہ، ملک ظفر اعوان، علی مشتاق بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مشترکہ بیان میں کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک مدبر، دور اندیش، زیرک اور دل میں عوام کا درد رکھنے والے سیاسی رہنما تھے۔انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور فہم و فراست سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کیا اور جمہوری تشخیص کو اجاگر کیا۔ پاکستانی قوم قائد عوام کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایسے وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی جب ملک بے پناہ مسائل سے دو چار تھا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخیص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کہ ملک کو متفقہ آئین دینے کا عظیم کارنامہ سر انجام دیاجس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔عالمی دباؤ کے باوجود، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا، یہ ان کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ تھا کہ آج پاکستان پوری دنیا میں ایک واحد اسلامی ایٹمی سلطنت ہے۔ قوم قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اس عظیم احسان کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد ان کی دختر شہید جمہوریت محترمہ بےنظیر بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھالی اور مسلم دنیا کی واحد خاتون وزیر اعظم بنیں۔ محترمہ کی شہادت کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری احسن طریقے سے پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوے، ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان پارٹی کا نسب العین ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کو یکساں حقوق کی فراہمی کی کوششوں میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔آج ہم اس امید کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدہدران و کارکنان عوامی طاقت سے جمقیری جدوجہد سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے جو قائد عوام کا مشن آگے بڑھاتے ہوے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ بطور وزیر خارجہ انہون نے عالمی سطح پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کیا ہے کہ اس وقت واحد لیڈر بلاول بھٹو زرداری ہیں جو عوامی توقعات پر پورا اتر کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور جیالوں نے جئے بھٹو صدا جئے بھٹو کے فلک شگاف نعرے فضا میں بلند کئے تقریب میں اشفاق قریشی، اشفاق بلا، سلیم اللہ، جاوید بھٹی، نوید الرحمان میئو، لیاقت، ملک منیب، ملک انعام الرحمان، عرفان، ریاض، ساجد ، کامران، کاشف، اشرف، عابد بھولا، ریاض احمد سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔