مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر مشاورت کی جا سکتی ہے: مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ طور پر مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتی ہیں تو اس حوالے سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے فوری تقرر کا مطالبہ کیا اور کہا اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اکثریتی اپوزیشن جماعت میں سے ہونا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان اس عہدے پر پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔دہشت گردی کے باعث ہمارے جوان مسلسل شہید ہو رہے ہیں، جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی نہ کوئی مستقل حل اب نکالنا ناگزیر ہو چکا ہے۔






































Visit Today : 22
Visit Yesterday : 469
This Month : 6784
This Year : 54620
Total Visit : 159608
Hits Today : 371
Total Hits : 720237
Who's Online : 8





















