ملتان: نابینا و خصوصی افراد کے لیے 2026 خوشیوں کا سال ہوگا: سی ای او ایجوکیشن صفدر حسین واہگہ
ملتان=سی ای او ایجوکیشن صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان اور
خاص طور پر حکومتِ پنجاب نابینا افراد اور اسپیشل افراد کے لیے بہترین پیکج لے کر آرہی ہے اور 2026 ان افراد کے لیے خوشیوں کا سال ہوگا کیونکہ ان افراد کے لیے حکومت پنجاب بے شمار سہولیات اور ان کو کار آمد شہری بنانے کے لیے بہترین پالیسیاں بن گئی ہیں یہ افراد کسی بھی بینا افراد
سے کم نہیں اور یہاں کا ڈسپلن قائد اعظم کا عکس پیش کرتا ہے ان افراد میں ڈسپلن، اتحاد اور
تنظیم کے تمام پہلو نظر آ رہے ہیں یہ پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو نابینا افراد کی بہترین تعلیم و تربیت کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ ویلفیئر کمپلیکس میں یومِ قائد اعظم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی او اسپیشل ایجوکیشن ذیشان احمد نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر نابینا افراد کو کار آمد شہری بنانا ہے ان لوگوں میں کسی چیز کی کمی نہیں ہماری پوری کوشش ہے کہ حکومت سے زیادہ سے زیادہ ان کے لیے فنڈز لیں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کو بہترین روزگار کے مواقع فراہم کریں گے اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد قدافی نے کہا کہ نسل نو کو قائد اعظم کی سنہری اصولوں کو اپناتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور ان کو اپنا رول ماڈل بنانا ہے ان کے اصول اور جدوجہد نسل نو کے لیے مشعل راہ ہے بلائنڈ سینٹر کی ڈائریکٹر مسز سعدیہ کرمانی نے کہا کہ ہم نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے جوڑ کر قائد کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں قائد کی زندگی جدوجہد مسلسل کا نام ہے آپ کی اعلیٰ بصیرت اور انتھک محنت کی وجہ سے آج ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں بس ہمیں علم و عمل اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہے قائد اعظم سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی دلا کر تاریخ میں سنہری باب رقم کیا انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کا نقشہ بدل دیا تقریب میں نابینا افراد نے ٹیبلوز خاکے اور تقاریر کی اور خوب داد وصول کی پروفیسر ماجد وٹو نے دعا کرائی تقریب میں عمران خان اسلم قیصرانی کے علاوہ اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔






































Visit Today : 22
Visit Yesterday : 469
This Month : 6784
This Year : 54620
Total Visit : 159608
Hits Today : 373
Total Hits : 720239
Who's Online : 8





















