شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے: ڈی ایس پی فخر زمان
ملتان : ڈی ایس پی فخر زمان نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کہا کہ خواتین بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور کسی ایمرجنسی صورت میں فوراً اطلاع کریں پولیس کا کام خدمت آپکی۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے سلور ایمپل سکول (الکنیز کیمپس) سیوڑہ چوک ملتان کا دسواں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے ترقی یافتہ ممالک کی برابری کرنے کیلئے تعلیم کا حاصل کرنا بے حد ضروری ہے آج کے جدید دور میں طلبہ وطالبات کو ٹیکنالوجی کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے سلور ایمپل سکول ایک معیاری تعلیم دینے والے اداروں میں سے ایک اچھا سکول ہے پرنسپل محمد ہاشم نے کہا کہ ہمارے ادارہ میں کوالیفائی محنتی و تجربہ کار اساتذاہ موجود ہیں جو بچوں کو دل لگا کر پڑھاتے ہیں اسی لئے ہمارے سکول کا رزٹ بہترین ہوتاہے وائس پرنسپل محمد حبیب،صدر انجمن تاجران سیوڑہ چوک ملک زبیر کمبوہ اور ڈائریکٹر سلور ایمپل سکول انجینئر محمد حفیظ کمبوہ اور ایڈمنسٹریٹرانجینئر محمد الیاس نے بھی خطاب کیااسٹیج سیکڑی کے فرائض ٹیچر شانزہ اور ٹیچر عائشہ لطیف نے انجام دئیے آخر میں پوزیشن لینے والے طلباوطالبات میں اول پلے گروپ سے صاحبزادی،نرسری سے حسن ابوبکر،پریپ سے اسرا نور،پہلی کلاس سے مائرہ فیاض،دوسری کلاس سے آذان،تیسری کلاس سے حبیبہ حسنین،چوتھی کلاس نور فاطمہ،پانچویں کلاس سے نوال زہرہ،چھٹی کلاس سے ربیعہ اور ساتویں کلاس سے محمد سبحان ودیگر طلبہ اور طالبات نے پوزیشنز حاصل کی ہیں۔






































Visit Today : 22
Visit Yesterday : 469
This Month : 6784
This Year : 54620
Total Visit : 159608
Hits Today : 371
Total Hits : 720237
Who's Online : 8





















