ملتان(صفدربخاری سے) ممتاز سماجی کارکن بیگم فرخ مختیار نے کہا ہے کہ میرے شوہر مرحوم مختیار اے شیخ نے جو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کام شروع کیے تھے اس کو مجھ سمیت میری پوری فیملی پورا کر رہی ہے آج کسی غریب کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ کر دلی سکون ملتا ہے ہم نے بہت سارے فلاحی ادارے بنائے ہیں جو صرف غریب بے سہارا نادار اور ضرورت مندوں کی خدمت کر رہے ہیں اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی تقریب انر ویل ڈے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین انرویل ڈسٹرکٹ 340 رضوانہ ملک نے کہا کہ بیگم فرخ مختیار ملتان اور پورے پاکستان کے لیے سماجی خدمات کے حوالے سے ایک روشنی ہے جن کے اندر دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ملتان کی تمام سماجی تنظیمیں ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں ان کی اور پورے خاندان اور فیملی کی سوچ دکھی انسانیت کی خدمت ہے اگر اسی طرح تمام مخیر حضرات غریبوں کی امداد کریں تو بہت جلد پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو جائے گا سابق چیئرمین مسز رضوانہ تبسم درانی نے کہا کہ بیگم فرخ مختیار دکھی انسانیت کی ماں ہیں اور سینکڑوں خاندانوں کی کفالت اور امداد کر کے دعائیں لے رہی ہیں اور اپنی زندگی غریبوں کی خدمت میں وقف کر رکھی ہے ہم لوگوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ہم نے بھی پورے پاکستان میں انرویل کلبز بنائے جو کہ دن رات دکھی انسانیت کے کام میں لگے ہوئے ہیں تقریب میں خصوصی طور پر کراچی سے فرحانہ انجم نے شرکت کی اسی دیگر شہروں سے شاہدہ طاہر سمیت انر ویل کے تمام کلبز کی عہدے داروں نے شرکت کی بیگم فرخ مختیار کو بہترین کارکردگی پر ان کے فلاحی کارناموں کی یادداش کے لیے فریم دیے گئے اور اجرک پہنائی گئی دیگر ممانانِ کو بھی یادگاری تحفے دیے گئے تقریب سے مسز فرحانہ انجم، شاہدہ طاہر، مسز سمیرا قیوم، مسز اسماء ندیم، مسز طاہرہ نجم، صالحہ پاشا، عائشہ اکرام اور دیگر نے خطاب کیا نقابت کے فرائض ڈاکٹر منال صدیقی نے ادا کی آخر میں انر ویل ڈے کا کیک کاٹا گیا۔