طلبہ معاشرے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،،حکومت طلبہ پر عائد پابندی ختم کرے: اسلامی جمیعت طلبہ (بی زیڈ یو)
ملتان : اسلامی جمیعت طلبہ (بی زیڈ یو) کے زیر اہتمام عہد نو واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ناظم اسلامی جمیعت طلبہ بی زیڈ یو بلال کھتران،جنرل سیکریٹری حارث لاشاری نے کی اس موقع پر طلبہ رہنماؤں بلال کھتران،حارث لاشاری نے کہا کہ حکومت طلبہ پر عائد پابندی ختم کرے اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی و ادارہ ہزا کی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ سے طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور اج بھی طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے طلبہ معاشرے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن سے بہترین سیاسی قیادت ابھر کر ایوانوں میں پہنچ کر ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں اج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔






































Visit Today : 419
Visit Yesterday : 533
This Month : 6712
This Year : 54548
Total Visit : 159536
Hits Today : 2609
Total Hits : 718554
Who's Online : 5





















