ملتان: گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول پیراں غائب ملتان کی ٹیچر ماریہ اکرم کا اعزاز پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دو لاکھ انعام اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ لینے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مبارکباد اور اظہار مسرت تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر لاہور میں منعقدہ جشن سٹیم کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیراں غائب ملتان کی ای ایس ٹی (سائنس) ٹیچر ماریہ اکرم کو پنجاب کی بہترین ٹیچر کے اعزاز سے نوازا، دو لاکھ روپے انعامی چیک اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ بھی دیا اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری تعلیم پنجاب خالد نزیر وٹو اور سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سمیت دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں لہذا اسکول سطح پر سائنس ٹیکنالوجی، ارٹس، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین پر فوکس کیا جا رہا ہے پنجاب بھر میں طلبہ و طالبات کے درمیان سٹیم مقابلے اس سلسلے کی کڑی ہیں بچوں میں تحریر تقریر تحقیق اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا پنجاب کی بہترین ٹیچر کا اعزاز حاصل کرنے والی ماریہ اکرم اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیراں غائب کی پرنسپل مسز گلشن نزیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرض شناس اور محنتی اساتذہ ہمارا فخر ہیں انہوں نے ٹیچر ماریہ اکرم کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔