موٹروے پر کسی بھی ایمرجنسی/حادثہ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے بیٹ 23 میں موک ایکسرسائز
ملتان (صفدربخاری سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس موٹروے سنٹرل 2 زون کے زونل کمانڈر دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو کی زیر نگرانی بیٹ 23 میں موک ایکسرسائز کی گئی جس میں بریگیڈیر حامد انور، سی ٹی او ملتان معاوین خان، ایس پی پی ایچ پی سلیم خان نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خواجہ حماد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکسپلوزیو آصف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوگرا آصف سعید، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوٹل پارکو آصف محمد، سیکٹر کمانڈر حمید اللہ خان نیازی ، مینیجر سسٹین ایبیلیٹی میڈم سبین،سیکٹر آفس اور بیٹ 23 کے ڈی ایس پی مسرور علی سمیت تمام نجی اور حساس اداروں آفیسران نے شرکت کی۔ موک ایکسرسائز میں ایکسڈنٹ ہینڈلنگ، جائے حادثہ کو محفوظ کرنا، ٹریفک کی روانی کو بغیر رکاوٹ یقینی بنانا، الائیڈ اور ریکوری سروسز کا استعمال،زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینا اور باحفاظت ہسپتال منتقل کرنا شامل تھے۔ زونل کمانڈر دار علی خٹک نے بتایا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد آفیسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا ہے تا کہ آفیسران نا صرف اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں بلکہ خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی صورت میں ہر قسم کی صورتحال پر با آسانی قابو پا سکیں۔






































Visit Today : 353
Visit Yesterday : 533
This Month : 6646
This Year : 54482
Total Visit : 159470
Hits Today : 2265
Total Hits : 718211
Who's Online : 5





















