سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک، ایک کمرشل استعمال سمیت آٹھ میٹر منقطع، پچاس ہزار روپے کی ریکوری اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت آٹھ میٹر منقطع، پچاس ہزار روپے کی ریکوری اور پانچ اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر سکول پر زیر استعمال پایا گیا اس کا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی ، دوسرے کیس میں ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا، ملتان کے مختلف علاقوں سے چھ صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے پائے گئے، ان کی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا، اس لئے انکے میٹر منقطع کردئیے گئے، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک صارف سے جرمانے کی مد میں 50000 ہزار روپے کی ریکوری کروا دی، اسکے علاؤہ OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔







































Visit Today : 258
Visit Yesterday : 577
This Month : 5508
This Year : 53344
Total Visit : 158332
Hits Today : 2010
Total Hits : 710009
Who's Online : 10



















