لاہور: تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو عدالت میں  پیش کردیا گیا۔  انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں  تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، انسدادہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹوسٹ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو عدالت پیش کردیا گیا،دونوں خواتین کو سرگودھا جیل سے پیشی کیلئے اے ٹی سی لاہور لایا گیا، خواتین کی تھانہ شادمان نذرآتش کیس میں حاضری مکمل  ہو گئی۔ یاد رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ پر تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔