تھانہ سٹی پولیس اور سی آئی اے سٹاف کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری
علی پور ( سمیع خان سے ) تھانہ سٹی پولیس اور سی آئی اے سٹاف کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ، بائیک چوری اور شہر کی متعدد واردات میں ملوث گروہ گرفتار ہوگیا ، برآمد ہونے والی رقم مدعیان کے حوالہ کردی گئیڈی پی او مظفرگڑھ سید حسنین حیدر اور ڈی ایس پی علی پور چوہدری فیاض الحق کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی علی پور انسپکٹر مہر ذولفقار کی جرائم پیشہ گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی ، موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث گروہ گرفتار ، ملزمان سے نقدی برآمد ، پولیس نے برآمد ہونے والی رقم مدعیان مہر منصور احمد ، شیخ واجد علی سعیدی , اسامہ نزر اور جام عبدالقیوم کے حوالہ کردی ، سی آئی اے سٹاف کی ٹیم اصغر پرہار ، خضر حیات بلوچ اور اکبر مستوئی سمیت ٹیم نے گروہ کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، ایس ایچ او سٹی مہر ذوالفقار نے صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرد سید ہدایت علی رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کا قیام اور جرائم کو کنٹرول کرنا میری اولین ترجیح ہے





































Visit Today : 437
Visit Yesterday : 533
This Month : 6730
This Year : 54566
Total Visit : 159554
Hits Today : 2699
Total Hits : 718644
Who's Online : 4





















