ملتان(صفدربخاری سے) قومی امن کمیٹی پاکستان اور انجمن حسینیہ امام بارگاہ کاشانہ شبیر کے عہدیداران و ممبران کی 21 رمضان یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالہ سے منعقدہ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی کینٹ طیب وزیرخان نے کہا امام عالی مقام حضرت علی علیہ السلام کی حیات طیبہ کو مشعل راہ بناتے ہوئے ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں حضرت امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت پر امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ممبران امن کمیٹی اور تاجران وسول سوسائٹی حسب روایات انتظامیہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ فرائض سر انجام دیں گے میٹنگ کےدوران صدرانجمن حسینیہ سیدتہوررضوی، جنرل سیکرٹری سیدعلی اصغررضوی، ممبران کینٹ بورڈ شیخ عبدالوحید، یعقوب شیرا، صدرمرکزی ا نجمن تاجران کینٹ ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی، چیف کوارڈی نیٹرغضنفرملک، صدرقومی امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان نے گفتگو کرتے ہوئے جلوس روٹ اور بازار ایریا میں ضروری تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ممبران امن کمیٹی ملک میں آمن وامان کے قیام اور اتحاد ویکجہتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا اور تعاون کرینگے حاجی اشرف بھٹی، خواجہ دلشاد احمد ، سجاد احمد بھٹی، باسط توقیر انصاری ،اختر حسین ودیگر میٹنگ میں شریک تھے۔