نشتر ایمرجنسی کیلئے لیپروسکوپک مشین عطیہ,,سرائیکی رہنماؤں کی جانب سے ڈاکٹر مسعود ہراج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے
ملتان : نشتر ہسپتال ایمرجنسی میں کیمرے آپریشن لیپروسکوپک مشین عطیہ کرنے پر سرائیکی راہنماؤں نے پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔گزشتہ روز چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات مرکزی راہنما سید ذیشان حیدر شاہ اور محمد اقبال راجپوت نے ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کو مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا ۔سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے کہا کہ ہراج صاحب نے اپنی جیب سے اتنی مہنگی لیپروسکوپک مشین نشتر ایمرجنسی کو عطیہ کر کے وسیب کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔سرائیکی راہنما نے کہا نشتر ایمرجنسی میں کیمرے سے آپریشن کرنے والی سہولت نہیں تھی جس سے غریب مریضوں کے لیے شدید پریشانی تھی۔انہوں نے کہا کہ وسیب کے دوسرے صاحب استطاعت لوگ بھی ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج کی طرح ہسپتالوں میں مشینری عطیہ کریں تاکہ وسیب کے غریب مریضوں کے مسائل حل ہوں۔اس موقع پر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے کہا کہ نشتر میں سہولیات کی کمی ہے ادویات کی شدید کمی ہے جس کو دیکھ کر میرا دل دکھتا ہے مگر میں اپنی طرف سے جو کر سکتا ہوں کر رہا ہے۔ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج نے کہا کہ نشتر سمیت کسی ہسپتال میں بجٹ کی کٹوتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی





































Visit Today : 501
Visit Yesterday : 489
This Month : 11699
This Year : 75418
Total Visit : 180406
Hits Today : 17167
Total Hits : 1133122
Who's Online : 6























