میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ،،حکومت میڈیا ورکرز کو بھی ان کا جائز حق دے: نصیب علی تبسم
لاہور : میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب کے زیر اہتمام میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت صدر میڈیا ورکرز آرگنائزیشن پنجاب نصیب علی تبسم نے کی۔ احتجاج میں اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایم ڈبلیو او پنجاب نصیب علی تبسم نے کہا کہ میڈیا ورکرز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ پس پردہ رہ کر میڈیا اداروں کو چلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کو بھی صحافیوں کی طرح پلاٹس، سفری سہولیات اور انڈوومنٹ فنڈ جیسی مراعات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی بیشتر سہولیات صرف صحافیوں تک محدود ہیں جبکہ میڈیا ورکرز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ “ہماری سب کی ماں” میڈیا ورکرز کو بھی خصوصی مراعات دے اور انہیں ان کا جائز حق فراہم کیا جائے۔احتجاجی مظاہرے سے عمران مغل اور اصغر علی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز میڈیا انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لہٰذا انہیں بھی دیگر صحافتی شعبوں کی طرح تمام بنیادی سہولیات اور مراعات دی جائیں۔




































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 489
This Month : 11697
This Year : 75416
Total Visit : 180404
Hits Today : 17120
Total Hits : 1133075
Who's Online : 6























