آپریشن ’’غضب للحق‘‘: سیاسی رہنماؤں کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین ،، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: سید احمد مجتبیٰ گیلانی
ملتان (صفدربخاری سے ) سابق ایم پی اے و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیاسی و سماجی رہنما میاں محمد عظیم سعید نے آپریشن ”غضب للحق” کے حوالے سے اپنے مشترکہ بیان میں پاک افواج اور سکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور امن کے قیام کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جو لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔سید احمد مجتبیٰ گیلانی اور میاں محمد عظیم سعید نے مزید کہا کہ سکیورٹی اداروں کی ہر سطح پر بھرپور حمایت وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے اور عالمی برادری کو اس تنازع کے حل کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔







































Visit Today : 263
Visit Yesterday : 577
This Month : 5513
This Year : 53349
Total Visit : 158337
Hits Today : 2057
Total Hits : 710056
Who's Online : 9



















