آپریشن “غضب الحق” کی کامیابیاں قابلِ تحسین، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے: رانا محمد اصغر
ملتان: رانا محمد اصغرصدر پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب نے پاک فوج کے آپریشن “غضب الحق”کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک مؤثر اور بروقت اقدام قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کی طرح اس آپریشن میں بھی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔رانا محمد اصغر نے کہا قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ آپریشن ‘غضب الحق’ ملک میں پائیدار امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی ٹرانسپورٹ برادری پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ہر قسم کی قومی کاوش میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔آخر میں انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔







































Visit Today : 273
Visit Yesterday : 577
This Month : 5523
This Year : 53359
Total Visit : 158347
Hits Today : 2200
Total Hits : 710199
Who's Online : 8



















