قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: مہر شاہد عباس چاون
ملتان : مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ملک و قوم کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں افغانستان اپنی حد میں رہے اور اسے معلوم ہونا چاہیے کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے جو بھارت جیسے ملک کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہے افغانستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے جس کی وجہ سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اج افغانستان کی ناپاک حرکتوں کی وجہ سے پورے خطے میں شدید بے چینی کی فضا پھیلی ہوئی ہے افغانستان جس طرح مرضی سے غلیظانہ حرکتیں کر لے افغانستان اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا اور اسے منہ کی کھانا پڑے گی مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین اور پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے ہمیشہ بیش بہا قربانیاں دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ہم سب کی دعائیں پاک فوج کے لیے ہر وقت ہیں






































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 577
This Month : 5524
This Year : 53360
Total Visit : 158348
Hits Today : 2208
Total Hits : 710207
Who's Online : 10



















