ملتان میں افغان دراندازی کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کے احتجاجی مظاہرے
ملتان : افغان طالبان کی دراندازی کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کے ملتان میں کئی مقامات پر افغانستان مخالف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گی ۔معصوم شاہ روڑ پر چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات کی قیادت میں ریلی نکالی گی ریلی کے شرکاء نے افغانستان مردہ باد ،طالبان مردہ باد اور پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔اس موقع پر سرائیکی راہنما مہر مظہر کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانی نمک حرام ہیں انہوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا مگر ہماری پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ تاریخی جواب دے کر بتا دیا کہ ہمارا کوئی مقابل نہیں ہے۔مہر مظہر کات نے کہا کہ ساری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہم طالبان سمیت ہر اس ہاتھ کو کاٹ دیں گے جو پاکستان پر حملے کے لیے بڑھے گا۔سرائیکی راہنما نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ تمام افغانیوں کے شناختی کارڈ منسوخ کر کے فوری واپس بھیجا جائے۔نواں شہر چوک پر مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج نے کی مظاہرین نے طالبان ،افغانستان کے خلاف اور پاک فوج زندہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔نو نمبر چونگی پر مظاہرے کی قیادت چوہدری جہانگیر اور مہر قیصر گل نے کی۔مظاہرین نے خانیوال روڑ بند کر کے افغانستان مردہ باد ،نمک حرام مردہ باد کی نعرے بازی کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔چوتھا مظاہرہ قصوری چوک جناح روڑ پر جمیل ہاشمی کی قیادت میں کیا گیا شرکاء نے دہشت گرد مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے مظاہرے میں راؤ ساجد ،راؤ عمر،سبطین خان ،احمد گردیزی،اسد گردیزی و دیگر نے شرکت کی






































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 577
This Month : 5524
This Year : 53360
Total Visit : 158348
Hits Today : 2204
Total Hits : 710203
Who's Online : 10



















