ملتان :  تحریک انصاف کی رہنما این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ طالبان بھارت کی پراکسی میں جنہوں نے پاکستان کے احسانات کے بدلے میں جس طرح پاکستان میں دراندازی اور دہشت گردی کو فروغ دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی لیکن ہماری فوج بھی دنیا کی عظیم فوج ہے جس نے افغانستان کی شر پسندی کا منہ توڑ جواب دیا ہے ہماری فضائیہ اور بری افواج نے جس بہادری سے دشمن کے دانت کھٹے کیے ہیں وہ بھی ایک مثال ہے پاکستان کے غضب الحق آپریشن نے دشمن کے پاؤں اکھاڑ دیے ہیں اور وہ جلد ہی ہندوستان کی طرح جنگ بندی کے لیے منتیں ترلے کرتا نظر ائے گے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور انشاءاللہ افغانستان اور ان کے سہولت کاروں کو ناکامی کا سامنا ہوگا اور شکست کی ذلت ان کا مقدر بنے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 گرے والا میں خواتین کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا،میٹنگ کے اختتام پر پاک فوج کی کامیابی اور پاکستان کے لیے دعا کی گئی۔