رمضان شریف اور میڈیا پر چلنے والا فضول تماشا
رمضان شریف اور میڈیا پر چلنے والا فضول تماشا
تحریر: ایس پیرزادہ
رمضان شریف ایک مقدس مہینہ ہے جس کا ہر لمحہ عبادت روحانیت قرآن تلاوت تسبیح اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے کا درس دیتا ہے یہ وہ وقت ہے جب انسان اپنے دل و دماغ کو پاکیزگی کی طرف مائل کرتا ہے صبر اور تقویٰ اختیار کرتا ہے اور اللہ کی رضا کے لیے خود کو تیار کرتا ہے
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج کل کچھ میڈیا چینلز اس مقدس مہینے کی حرمت پامال کر رہے ہیں خواتین کو بٹھا کر ان کی گھریلو زندگی سسرال اور شوہر کے مسائل عوام کے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں یہ نہ صرف ایک عجیب تماشہ ہے بلکہ نوجوان نسل اور بچوں کے معصوم ذہنوں پر منفی اثر ڈال رہا ہے رمضان میں ہمیں ایسے پروگرام دیکھنے چاہیے جو بچوں اور نوجوانوں میں روحانی شعور پیدا کریں اخلاق سکھائیں اور عبادت کی ترغیب دیں نہ کہ ذاتی اور نجی معاملات کو مذاق اور تماشہ بنانے کے لیے پیش کیا جائے
جب ہم روزہ رکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ سے توفیق صبر اور احسان و درگزر کی طلب کرتے ہیں رمضان شریف ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہماری زندگیوں میں محبت برداشت اور اخلاق کی فضاء قائم ہو مگر میڈیا پر چلنے والا یہ فضول تماشا ہمیں اصل مقصد سے دور کر رہا ہے اور رمضان کی روحانی فضاء کو متاثر کر رہا ہے
بطور ایک کالم نگار اور ذمہ دار شہری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مودبانہ درخواست کرتی ہوں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایسے پروگراموں پر پابندی لگائی جائے میڈیا پر صرف وہ مواد پیش کیا جائے جو عبادت روحانیت قرآن و سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام اور اخلاقی تربیت پر مبنی ہو تاکہ نوجوان نسل اور بچے ان اقدار کو اپنائیں اور رمضان شریف کی اصل روح برقرار رہے
ہمارا مقصد صرف یہ ہونا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے میں تقدس وقار اور روحانی سکون قائم رکھیں، اور رمضان شریف کو فضول ڈراموں نجی معاملات کے تماشوں اور گندی ٹرانسمیشن سے پاک رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں روزہ رکھنے کی توفیق دے، ہمارے اعمال کو قبول فرمائے اور ہمیں احسان و درگزر اور صبر کی توفیق عطا فرمائے






































Visit Today : 274
Visit Yesterday : 577
This Month : 5524
This Year : 53360
Total Visit : 158348
Hits Today : 2206
Total Hits : 710205
Who's Online : 10



















