ملتان :  جمعیت علماء اسلام کے بزنس فورم ملتان ڈویژن کے صدر میاں امجد علی ضیاء ضلعی ناظم اطلاعات و نشریات جے یو آئی رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش عوام الناس کو مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں حکومت سے اپیل کرتے ھیں کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں عوام کو اشیائے خوردونوش کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے اور غریب عوام کو خصوصی ریلیف دے جبکہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو خصوصی طور پر کنٹرول کرے اور ایسے مافیا سے آہنی ھاتھوں سے نمٹیں جنہوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اپنی مرضی سے خودساختہ اور بے تحاشہ اضافہ کر کے خود ساختہ مہنگائی پھیلا کر نہ صرف تاجر برادری کو نقصان پہنچا کر بدنام کر رھے ھیں بلکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے تقدس کو پامال کر کے معصوم اور بھولی بھالی عوام کو بھی لوٹ رھے ھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ تاجران کو بھی چاھئے کہ وہ بھی انتظامیہ کو ایسے خودساختہ جعلی تاجروں کی نشان دہی کر کے ایسے افراد کی حوالہ شکنی کریں تاکہ خود ساختہ مصنوعی مہنگائی کو فوری کنٹرول کیا جاسکے اور غریب عوام سکھ کا سانس لیں انہوں نے تاجر برادری سے خصوصی اپیل بھی کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر فروخت کی جائیں اور ایک ماہ کیلئے اپنے ذاتی منافع میں خصوصی طور پر کمی کر کے عوام کو اپنی طرف سے بھی خصوصی ریلیف دیں۔انہوں نے کہا کہ ماہِ صیام ہمیں ہمدردی، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، اس لیے تاجر حضرات کو چاہیے کہ وہ غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہر گھر میں سحری و افطاری کا مناسب انتظام ممکن ہو سکے۔