ملتان میں پرائس کنٹرول اجلاس نہ ہونے پر تشویش ,, رمضان میں اشیائے خوردونوش مہنگی: چوہدری زاہد مسعود
ملتان : ملتان میں رمضان المبارک کے آغاز کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد نہ ہونے کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ اس حوالے سے معروف تاجر رہنمااور ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری زاہد مسعود نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔چوہدری زاہد مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی تشکیل کے باوجود عملی طور پر کوئی مؤثر پیش رفت دیکھنے میں نہیں آ رہی، جس کے باعث رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بے قابو ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان فوری طور پر تاجر نمائندگان کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کریں تاکہ پرائس کنٹرول میکانزم کو فعال بنایا جا سکے اور گرانفروشی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی طے کی جا سکے۔چوہدری زاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے باقاعدہ مشاورت ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے حکومتِ پنجاب سے بھی مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے۔







































Visit Today : 273
Visit Yesterday : 577
This Month : 5523
This Year : 53359
Total Visit : 158347
Hits Today : 2193
Total Hits : 710192
Who's Online : 8



















