ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی مشن پر گامزن، عوام 1139 پر شکایات درج کروائیں: انتظامیہ
ملتان : میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مریم نواز شریف کی ہدایت اور مشن پر عمل پیرا ہے اور ملتان کو بھرپور صاف ستھرا بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینجر محمد عمران آور دیگر سٹاف کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر ملتان وسیٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجر محمد عمران نے کہا ہم ملتان اور دیگر شہروں جن میں خانیوال میانچنوں وہاڑی اور لودھراں وغیرہ کو ملتان سے مانیٹر کرتے ہیں ہمارہ سٹاف بھرپور محنت اور ایمانداری سے کام کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ سٹاف کی کمی کے باوجود بھی ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پنجاب کو ستھرا بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اگر ہمارے عملے کی کمی پوری کر دی جائے تو ہم مزید بہتری لائیں گے انھوں نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ساتھ تعاون کریں ہمارے کمپلینٹ سنٹر کے نمبر 1139 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروائیں ہماری ٹیم فوزی ازالہ کرے گی اس موقع پر وفد کو مختلف شعبے دکھائے گئے وفد نے کارکردگی کی تعریف کی






































Visit Today : 271
Visit Yesterday : 577
This Month : 5521
This Year : 53357
Total Visit : 158345
Hits Today : 2165
Total Hits : 710164
Who's Online : 3



















