ملتان : ملتان کے علاقہ کھوہ اعوان والا موضع اعظم ہانس کی رہائشی متاثرہ خواتین نے ڈی سی ملتان دفتر کے سامنے وراثتی ملکیتی اراضی میں حصہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈپٹی کمشنر،اے سی سٹی سے ملاقاتیں کیں جس پر ڈپٹی کمشنر،اے سی سٹی نے شہناز بی بی اور اس کی بہنوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جبکہ اس موقع پر شہناز بی بی،صوباں بی بی،نزیراں بی بی،مقصوداں بی بی نے ضلعی انتظامیہ ملتان کے افسران بالا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ والد ملک نواز کی وفات کے بعد سگے بھائیوں واحد بخش اور اللہ بخش نے ریونیو عملہ کے ساتھ ساز باز ہو کر بدنیتی اور دھوکہ دہی سے ساڑھے گیارہ بیگھے وراثتی ملکیتی اراضی سے حصہ دینے کے بجائے جعلی انتقال کراکے اپنے نام کرا لیا اطلاع ملنے پر ہم نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا جس کی رنجش کے نتیجے میں بھائی ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں اور ہمیں ائے روز ہراساں و پریشان کر رہے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان اور اے سی سٹی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے چیف جسٹس اف پاکستان،وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف،ائی جی پنجاب ار پی او، سی پی او ملتان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور انہیں ان کا حصہ دلایا جائے اور انہیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔