وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سےاورمریم نوازشریف وزیراعلی سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہیں:سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
ملتان (بیوروچیف) سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کررہے ہیں،اللہ تعالی کا فضل ہورہا ہے، مریم نوازشریف وزیراعلی سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا آنرز سوسائٹی (ماس) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے،وزیر اعلی مریم نواز کے ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، سکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ‘دھی رانی پروگرام، بنیادی اور دیہی مراکز اور صحت کے پورے نظام کی اپ گریڈیشن کے کام عوام کی خدمت کے نشان ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے، اللہ تعالی بھی اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں، میاں نوازشریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز جس عوامی پروگرام کو بھی لانچ کرتے ہیں اس میں برکت ہی برکت ہے، الحمدللہ، مریم نواز شریف ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے پرگرام لائی ہیں، لوگ دعائیں دے رہے ہیں، ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ آپ (میڈیا) سب کی راہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں، ملاقات میں میڈیا اونرز سوسائٹی کے وفد میں صدر عمر فاروق، سینیئر نائب صدر میاں مقصود،نائب صدر صفدر بخاری، سیکرٹری جنرل حنیف عمران بھٹی چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم سینیئر وائس چیئرمین امجد رفیق علوی شریک تھے۔





































Visit Today : 281
Visit Yesterday : 577
This Month : 5531
This Year : 53367
Total Visit : 158355
Hits Today : 2259
Total Hits : 710258
Who's Online : 7



















