ملتان: آل پاکستان انجمن تاجران شالیمار کالونی ،زکریا ٹاؤن ، شاہ بدر روڈ ، بوسن روڈ اور ملحقہ علاقوں کی تاجر تنظیموں نے تھانہ بی زیڈ یو کی ڈی ایچ اے میں منتقلی کے فیصلہ کو مسترد کردیا ہے اور پولیس اور ضلعی حکام کو انتباہ کیا ہے کہ تھانہ کی منتقلی کافیصلہ کل تک منسوخ کیا جائے ،بصورت دیگر تاجر راست اقدام کریں گے اور بطور احتجاج بوسن روڈاور میٹرو سٹیشن بند کردیئے جائیں گے ،جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور ضلعی حکام پر عائد ہوگی ،یہ انتباہ تاجر رہنماؤں اس سلسلہ میں ہونے والے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا ، جس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد اختربٹ ،جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ، چئیرمین ملک منیرہانس ، نائب صدر عابد اکرم ہانس ، صدر ذیشان ، ملک طارق ہانس ، ملک رمضان سیال،رانا ارشاد ، محسن علی ،غلام عباس ، ،طیب خان،،شیخ عثمان،یعقوب مغل،فرحان زیدی،شعیب،چوہدری مٹھو گجر،ملک نواز،رانا عبدالرحمن،حق نواز،عنائت اللہ خان،صبغت اللہ انصاری،چوہدری نوید،وہاج قریشی و دیگر عہدے داروں و تاجروںاور ملحقہ آبادیوں کے درجنوں مکینوںنے شرکت کی ،تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ تھانہ بی زیڈ یو کی منتقلی سے علاقہ میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوجائے گی ،ڈی ایچ اے شہر سے پندرہ کلومیٹر دور ہے اوروہاں عام داخلہ بھی ممکن نہیں ہے ،جس کی وجہ سے کسی بھی مسئلہ کی صورت میں نہ صرف تاجروں بلکہ علاقہ مکینوں ،سول سوسائٹی کو مشکلات پیش آئیں گی ، انہوں نے کہا کہ تھانہ بہاؤالدین زکریا کی حدود میں ایک بڑی آبادی آتی ہےاور کئی اہم مارکیٹیں ہیں ، اس کی منتقلی سے مسائل میں اضافہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں نیا تھانہ بنانے کی بجائے شہر کے کسی تھانے کی منتقلی کا فیصلہ حیران کن ہے ، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آرپی او ،سی پی او ملتان ، کمشنر، ڈی سی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا نوٹس لیا جائے اور تھانہ کی منتقلی کے احکامات کو فوری منسوخ کیا جائے ، بصورت دیگر تاجراحتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔