سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلرز کی سرکوبی کے لیے کسٹم انفورسمنٹ ملتان کا بڑا کریک ڈاؤن،،جنوری 2025 میں966 ملین سے زائدمالیت کی نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں سمیت متفرق سامان ضبط
ملتان: سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلرز کی سرکوبی کے لیے کسٹم انفورسمنٹ ملتان نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جنوری 2025 میں 966 ملین (96 کروڑ 60 لاکھ )مالیت کی نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیاں سگریٹ اٹو پارٹس فوڈ ائٹمز چھالیہ (بیٹل نٹس) پٹرولیم مصنوعات، الیکٹرانکس پراڈکٹس، فارماسوٹیکل ٹوبیکو پراڈکٹس اور متفرق سامان شامل ہیں۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے سمگلنگ کے خاتمے اور سمگلرز کے ملک سے مکمل صفایاکرنے کے ویژن کے تحت چیف کلکٹر اف کسٹمز(اسلام اباد) باسط مقصود عباسی کی ہدایات کی روشنی میں کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ (ملتان) محمد فرخ شریف کی زیر قیادت کسٹم انفورسمنٹ ملتان نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے۔ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے جنوری 2024 کے مقابلے میں نمایاں، بہترین اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 519 فیصد زائد مالیت کی ریکوری کر کے کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ ملتان کی شاندار کارگردی میں ایک اور نئے باپ کا اضافہ کر دیا۔جنوری 2025ء میں ملتان کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے 14 گاڑیاں(وہیکلز) ان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، پراڈو، ٹویوٹا ایکوا (AQUA)،ہونڈا سوک ،پرائس (PRIUS)
اور سوزوکی الٹو شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی مالت مالیت چار کروڑ روپے ہے۔ ضبط شدہ سگریٹ کہ 1283 کارٹن کی مجموعی مالیت 632 ملین 63 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔ اے ایس او نے جنوری 2025 کے دوران ایچ ٹی وی, ایل ٹی وی693 ریڈیل ٹائرز ضبط کیے جن کی مالیت 21 ملین (دو کروڑ 10 لاکھ) روپے بتائی گئی ہے۔ایک ماہ کے دوران ضبط کیے گئے 14 ٹن اٹو پلاٹس کی مجموعی مالیت 29 ملین( تین کروڑ 90 لاکھ) روپے ہے۔ اے ایس او ملتان نے 12282 کلوگرام فوڈ ائٹمز جس میں خشک بود ملک پاؤڈر زد کی ہے جس کی مالیت 15 ملین (ڈیڑھ کروڑ) روپے ہے۔ممنوعہ آئٹم 33239 کلوگرام چھالیہ مالیت 32.5 ملین (تین کروڑ 25 لاکھ) روپے ہے۔اے ایس او ملتان نے ایک لاکھ 98 ہزار 660 لیٹر لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات جن کی مجموعی مالیت 43 ملین (چار کروڑ 30 لاکھ)روپے ضبط کی گئی ۔سولر انورٹر موبائل اینڈ ایکسریز سمیت الیکٹرانک ایشیا مالیا 13 ملین (ایک کروڑ 30 لاکھ) روپے ضبط کی گئیں۔کاسمیٹکس چائے سمیت متفرق اشیا مالیت 49.5 ملین (چار کروڑ 95 لاکھ) روپے ضبط کیں۔ ای ایس او نے 11200 کلوگرام ٹوبیکو پروڈکٹس بشمول گٹکا نسوار مالیت 40 لاکھ روپے ضبط کیں۔ کسٹم انفورسمنٹ نے 23530 ممنوعہ فارماسیوٹیکل/ ادویات (SILDENAFOL) ٹیبلٹ گولیاں برامد کر کے ضبط کیں








































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 577
This Month : 5450
This Year : 53286
Total Visit : 158274
Hits Today : 1601
Total Hits : 709600
Who's Online : 5



















